ڈاکٹر شہریاری نے ترکی کی مذہبی امور کی تنظیم کے سربراہ کو اسلامی اتحاد کی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کی دعوت بھی دی جو کہ ہر سال تہران میں پیغمبر اسلام (ص) کی ولادت با سعادت اور ہفتہ وحدت کے موقع پر منعقد ہوتی ہے۔ .
اسلامی اتحاد کے منصوبے اور اس کی تمام جہتوں پر زور دیتے ہوئے کانفرنس کے شرکاء نے اعلان کیا کہ وہ ملت اسلامیہ کے اتحاد کو محسوس کرنے کے لیے اسلامی حکومتوں اور تنظیموں کے ساتھ کام اور تعاون کر رہے ہیں۔
پیر کو، KFC نے ملائیشیا میں اپنا آپریشن معطل کر دیا، سنگاپور کے اخبار دی سٹریٹ ٹائمز نے رپورٹ کیا۔ اخبار نے ریستوران کے کارکنوں کے حوالے سے بتایا کہ کے ایف سی کے ریسٹورنٹ ایک ہفتے سے تقریباً گاہکوں سے خالی ہیں۔
حماس کے پولٹ بیورو کے اس رکن نے بتایا ہے کہ اسماعیل ہنیہ نے تاکید کی ہے کہ مذاکرات میں غزہ میں مستقل جنگ بندی اوریہاں سے غاصب فوجیوں کا مکمل انخلا بھی شامل ہونا چاہئے۔
اس موقع پر تحریک جہاد اسلامی فلسطین کے سربراہ زیاد النخالہ نے کہا کہ غزہ میں ہم محاصرے کی وجہ سے بھوکے اور پیاسے ہیں اس کے باوجود عربوں اور مسلمانوں نے پیاسوں کو تھوڑی مقدار میں بھی پانی نہیں بھیجا۔
حرم امام رضا(ع) کے متولی نے تدبر و تفکر کے ساتھ تلاوت قرآن کریم کرنے کو اہم ترین عبادت جانتے ہوئے کہا کہ قرآن سعادت اور زندگی کی کتاب ہے اس لئے ہر روز ممکنہ مقدار میں تلاوت انجام دینی چاہئے اور تلاوت کے وقت پوری توجہ قرآن پر رہنی چاہئے ۔
انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ اس طرح کے اقدامات اور پالیسیوں کے نتیجے میں دنیا کے تمام مسلمانوں پر منفی اثرات مرتب ہوں اور خاص طور سے مقبوضہ علاقوں میں اور ان ممالک کے جہاں وہ اقلیت میں زندگی گزار رہے ہیں۔
ہر سال اسلامی انقلاب کی سالگرہ کے موقع پر ایران میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے کروڑوں افراد ملک بھر میں سڑکوں اور شاہراہوں پر نکل آتے ہیں اور انقلاب کی سالگرہ پر خوشی مناتے ہیں۔
یہ غزہ جنگ کے بعد سب سے زیادہ جانی نقصان ہے جسے امریکہ تسلیم کرتا ہے۔ امریکہ کا کہنا ہے کہ یہ حملہ اردن میں "برج 22" بیس پر ہوا؛ اردن کے شمال مشرق میں اور شام اور عراق کی سرحد کے قریب ایک اسٹریٹجک مقام پر، جو شام کے بڑے "التنف" اڈے سے بھی تھوڑے فاصلے پر ہے۔
برطانوی ملکیتی ایمبری میری ٹائم سیکیورٹی نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دھماکہ آبنائے باب المندب کے قریب ہوا۔ بظاہر اس حملے میں ایک جہاز پر دو میزائل داغے گئے۔
اسلامی جہاد تحریک نے جمعرات کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے تاکید کی: وہ سلامتی کونسل کی اس غیر منصفانہ قرارداد کی شدید مذمت کرتی ہے، جس میں یمن کے انصار اللہ کے ہمارے بھائیوں سے بحیرہ احمر میں بحری جہازوں پر حملے کو ختم کرنے کا کہا گیا تھا۔
مفسر جلیل القدر عالم دین اور مدرسہ جماعت الکوثر پاکستان کے بانی آیت اللہ شیخ محسن علی نجفی رحمۃ اللہ علیہ کی وفات کی خبر نے مجھے گہرے رنج و غم کا سامنا کیا۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے کرمان میں دہشت گردی کے بزدلانہ اقدام کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ 2 جنوری کی دہشت گردی ملک میں عدم تحفظ کو ہوا دینے اور ایران کی عظیم قوم بالخصوص نوجوان نسل کی شہید قاسم سلیمانی سے محبت و عقیدت کے خلاف انتقامی کارروائی ہے۔
سپاہ پاسدران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف جنرل سلامی نے تہران میں شہید سید رضی موسوی کے جنازے میں شرکت کے لئے تہران کے امام حسین اسکوائر پر جمع ہونے والے لاکھوں کے اجتماع سے خطاب میں کہا کہ ہم ایک صاحب اقتدار رسمی نظام مملکت اور اپنے عمل میں صادق ہیں۔
غزہ کے القدس ہسپتال نے آج سہ پہرایک اعلامیہ میں بتایا ہے کہ ایندھن ختم ہونے جانے کی وجہ سے اسپتال کے جنرنیٹروں نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے جس کی وجہ سے اسپتال کے شعبہ سرجری اور ایم آر آئی کی سرگرمیاں معطل ہوگئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صہیونی حکومت غزہ پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے جس کی وجہ سے سویلین بڑے پیمانے پر متاثر ہورہے ہیں۔ صہیونی حکومت کے مغربی حامی ممالک اس جنایت میں برابر شریک ہیں۔